ٹرمپ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کیلئے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پُرعزم ہیں اور غزہ سے فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس نے ان کے بیان کی وضاحت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے پُرعزم ہیں اور غزہ سے فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان وائٹ ہاؤس غزہ کی تعمیر
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، اعظم نزیر تارڑ، طارق فاطمی بھی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
ٹارنی جنرل منصور اعوان بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔