Nawaiwaqt:
2025-07-06@05:12:41 GMT

بھارت کشمیریوں کا خون بہانا بند، مذاکرات کرے: وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

بھارت کشمیریوں کا خون بہانا بند، مذاکرات کرے: وزیراعظم

مظفر آباد+ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو دعوت دی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔5 فروری یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو حق خوداریت ملنے تک اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ پانچ اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج 5 فروری کے دن آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مدعو کیا گیا جو میرے لیے اعزاز ہے، آج کے دن کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 5 فروری محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور یقین دہانی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شعر بھی پڑھا:نعرہ ہی نہیں ایمان ہے یہ آزادی کے متوالوں کا۔کشمیر کا ذرہ ذرہ ہے کشمیر کے رہنے والوں کا۔۔ وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا 5 فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے کبھی اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کشمیریوں کا لہو بہانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، لہو بہانے والوں کو تاریخ میں ظالم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، نہ اسے کشمیری مانتے ہیں، نہ اقوام متحدہ کی قراردادیں یہ تسلیم کرتی ہیں، میں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام عالمی فورمز پرکشمیریوں کاموقف بھرپوراندازمیں پیش کیا، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت دیگر تصفیہ طلب مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے، انسانیت کا دکھ دور کرنے والے دنیا میں عزت کا مقام پاتے ہیں، پاکستان کی امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں، امن کے حصول کی خواہش ہمارے مذہب اور جمہوری نظریے کی عکاس ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت پوری قوم کی آن اور شان ہے، اپنے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ کلبھوشن اور ابھی نندن ہماری عسکری صلاحیت کے زندہ ثبوت ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لئے پاکستان کی حمایت میں کمی نہیں آئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی، مسحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی واحد ضمانت ہے۔ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ رکھا ۔ بدھ کو پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی ۔وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے وفد کو کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات میں حکومت پاکستان کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ وزیراعظم نے وفد کے ارکان کو کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی تلقین اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، سپیکر چوہدری لطیف اکبر اور وفاقی وزراء احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، رانا تنویر حسین اور عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا۔ پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ایک روزہ دورہ آزاد کشمیرکے موقع پرآل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق، حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے وفاقی وزراء احسن اقبال اور انجینئر امیر مقام کو آزاد جموں و کشمیر میں مہاجرین کے مسائل اور خدشات حل کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف کشمیر کے موقع پر شہباز شریف نے پاکستان کی کی جانب سے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی۔   وزیراعظم نے 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی مثالی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔   وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔   وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کو آذربائیجان کی جانب سے دی جانے والی مستقل حمایت پر صدر الہام کا شکریہ ادا کیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے۔  دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔  دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری بالخصوص آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔   وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ بات چیت، باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔  وزیراعظم نے صدر الہام کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جموں کشمیر نیشنل ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر لیڈر زاہد آصف آزادی انتقال کر گئے
  • پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، ایک اور بڑی شخصیت ن لیگ میں شامل
  • مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کا قیام علاقے کی مذہبی، ثقافتی شناخت پر براہ راست حملہ
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا 8 جولائی کو کراچی میں جموں کشمیر بنیان مرصوص ریلی نکالنے کا اعلان
  • بھارت دہشت گردی کے خاتمے  کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، بلاول
  • ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
  • سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں نہیں، بھارت مذاکرات کرے(بلاول بھٹو)
  • صدر آزاد جموں و کشمیر سے سردار ضیاء قمر اور شجاع راٹھور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • امرناتھ یاترا مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ماحولیاتی تباہی یا کشمیریوں کے لیے کڑی آزمائش