مراکش کشتی حادثہ: مسافر کیسے مرے، آنکھوں دیکھا حال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گوجرانولہ کے 2 نوجوانوں نے مراکش کشتی حادثے میں مسافروں کی ہلاکت اور اس سے قبل ایجنٹس کی جانب سے دکھائے گئے سبز باغ اور جھانسوں کی تفصیل کھول کر رکھ دی۔
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے گوجرانوالہ کے عزیز اور عامر علی نے جہاں یہ بتایا کہ ایجنٹس نے نوجوانوں کو بیرون ملک جانے کے لیے کس طرح ورغلایا وہیں انہوں نے 66 میں سے 44 پاکستانیوں کی بھوک، پیاس اور تشدد کے باعث تڑپ تڑپ کر جان دینے کا آنکھوں دیکھا حال بھی بیان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت، 4 کل اسلام آباد پہنچیں گی
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر یورپ لے جانے والے ایجنٹس نے کروڑوں روپے کے بدلے صرف دھوکا دیا۔ جانیے مکمل تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایجنٹس کے پینترے بیرون ملک ملازمت کا جھانسا مراکش کشتی حادثہ ہیومن اسمگلنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایجنٹس کے پینترے بیرون ملک ملازمت کا جھانسا مراکش کشتی حادثہ مراکش کشتی
پڑھیں:
بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ