WE News:
2025-07-26@06:23:26 GMT

سال 2025 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچنے کا امکان ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

سال 2025 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچنے کا امکان ہے؟

پاکستان میں گزشتہ برس کے اختتام سے ہی پاکستانی معیشت میں استحکام دیکھا گیا ہے جس کا اندازہ روپے کی قدر میں استحکام، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی مجموعی شرح میں کسی حد تک کمی سے بھی ہوتا ہے۔

لیکن گزشتہ برس سے اب تک اگر بات کی جائے سونے کی تو اس کی قیمت  میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ گزشتہ برس اگست کے مہینے میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار روپے تھی اور اس وقت بھی اگر ایک دن میں 1000 روپے اضافہ ہوتا تو اگلے دن 500 یا 800 روپے کی کمی بھی ہو جاتی۔ یہ اتار چڑھاؤ گولڈ مارکیٹ میں جاری رہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے 6 ماہ بعد یعنی اب سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس وقت 2 لاکھ 92 ہزار روپے فی تولہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ، آخر قیمت کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجوہات اور سال رواں میں اس کی صورتحال جاننے کے لیے وی نیوز نے اس کاروبار سے منسلک افراد و ماہرین سے بات کی۔

آل پاکستان گولڈ ایسوسی ایشن کے ممبر عبداللہ چاند نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سونے کی قیمت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

عبداللہ چاند نے کہا کہ سنہ 2025 میں گولڈ کی قیمت بلند ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے اور اس کی مختلف وجوہات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ایک تو پوری دنیا میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے دوسرا بڑے ممالک کے سینٹرل بینکس گولڈ زیادہ سے زیادہ خرید رہے ہیں کیونکہ ایسا وہ آئندہ حالات کے پیش نظر اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گولڈ کی ڈیمانڈ اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور پہلو یہ ہے کہ امریکا نے میکسیکو، کینیڈا اور چین میں امپورٹ پر ٹیکس کی شرح بڑھائی ہے اس کا بھی گولڈ کی قیمت پر اثر پڑا ہے اور آنے والے دنوں میں گولڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے فی تولہ سے بھی تجاوز کرتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار ڈالر فی اونس تک پہنچی تو پھر پاکستان میں سونا 3 لاکھ 10 ہزار روپے فی تولہ تک ہوجائے گا۔

عبداللہ چاند کے مطابق شنید ہے کہ گزشتہ برس یہی پیشنگوئی ہوئی تھی کہ عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی قیمت 3 ہزار سے 3200 فی اونس تک پہنچ جائے گی اور ابھی یہ 2800 ڈالر فی اونس تک تو پہنچ ہی چکی ہے۔

مزید پڑھیے: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال رہی اور امریکا نے جو امپورٹس ریٹ بڑھا دیے ہیں اس سے ایک معاشی جنگ چھڑ جائے گی جس کا سب سے زیادہ اثر گولڈ ریٹ پر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال کوئی ایسی غیر متوقع صورتحال نظر نہیں آ رہی کہ گولڈ کے ریٹس کم ہوں گے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گولڈ کی قیمت بلند ترین سطح پر ہے لیکن امریکا کی اسٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گولڈ کو ایک محفوظ انویسٹمینٹ سمجھا جاتا ہے اس لیے جب بھی دنیا میں معاشی عدم استحکام آتا ہے، اسٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوتی ہے یا کسی ملک میں بہت بڑا بحران آتا ہے تو لوگ گولڈ کی خریدوفروخت کی طرف جاتے ہیں لہٰذا یہی وجہ ہے کہ اس وقت سونے کی فروخت اور ساتھ ہی اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

راجہ کامران نے کہا کہ گولڈ کا استعمال صرف جیولری تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس کا صنعتی استعمال بھی اچھا خاصا ہے اور یہ کمپیوٹر، موبائل فونز اور دیگر ڈیوائسسز کے سرکٹ بورڈز میں بھی استعمال ہوتا ہے لہٰذا یہ تمام فیکٹرز مل کراس کے ریٹس بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سینٹرل بینک گولڈ کو رویزرو بلڈ اپ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور اگر کرنسی میں کہیں اتار چڑھاؤ نظر آرہا ہو تو اس صورت میں سینٹرل بینک دنیا بھر سے گولڈ کی خریداری شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی گولڈ کی خریداری دنیا بھر میں عروج پر ہے اور انویسٹرز، سینٹرل بینکس اور صنعتکار اس کی خریداری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ موخر، چین سے مخاصمت برقرار

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گولڈ کی قیمت میں کمی بہت جلدی ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی کیوں کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسے اقدامات کرنے جا رہی ہے جس سے دنیا میں تجارتی لین دین کے تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

راجہ کامران نے کہا کہ لگتا ایسا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فزیکل وار نہیں بلکہ ٹریڈ اور ٹیرف وار کریں گے اور دنیا میں بڑے ممالک اپنی معیشت اور کرنسی کو بچانے کے لیے اپنے گولڈ کے ذخائر بڑھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی ٹیرف کا گولڈ ریٹ پر اثر سونا مہنگا کیوں سونے کی قیمت سونے کے ریٹ میں اضافہ گولڈ ریٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سونا مہنگا کیوں سونے کی قیمت سونے کے ریٹ میں اضافہ میں گولڈ کی قیمت میں اضافہ ہو سونے کی قیمت پاکستان میں کی قیمت میں کہنا تھا کہ اتار چڑھاؤ گزشتہ برس نے کہا کہ انہوں نے دنیا میں رہے ہیں فی تولہ ہے اور کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جہاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 283 روپے 45 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی جاری

سعودی ریال: 75 روپے 55 پیسے

بحرینی دینار: 752 روپے 05 پیسے

عمانی ریال: 736 روپے 22 پیسے

کویتی دینار: 928 روپے 47 پیسے

قطری ریال: 77 روپے 55 پیسے

ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 286 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیے: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ بہتری درآمدی بل میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور معاشی پالیسیوں پر مارکیٹ کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید استحکام متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی روپیہ اور ڈالر پاکستانی روپے کی قدر پاکستانی کرنسی ڈالر غیر ملکی کرنسی ریٹ کرنسی ریٹ

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ