مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچادی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں جدہ سے اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشوں کو بدھ کی شب پرواز ایس وی 726 کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں علی سجاد، حامد شبیر، اقبال وقاص اور محمد ارسلان شامل ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا تعلق شیخورپورہ سے ہے۔
یاد رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر سٹی گلشن قادری میں ٹریلر کی زد میں آ کر ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 30 سالہ ذیشان نامی شخص اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پاک بحریہ کا اہلکار تھا۔
پولیس اور ایمرجنسی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا ہے، اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔