بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرینگے ، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کرینگے ، یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے والے پاکستان کے پہلے سکس سٹار ہوٹل موو این پک سینٹورس کے 21 ویں فلور پر پاکستانی اور چائینیز ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،سی ای او سینٹورس سردار یاسر الیاس خان اور صدر سینٹورس گروپ ڈاکٹر راشد الیاس خان نے قائم مقام صدر کا استقبال کیا
پر وقار تقریب میں ملک کی ممتاز کاروباری شخصیات سمیت اعلی حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے سینٹورس گروپ کی کاوشوں کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ موو این پلک سینٹورس کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات عوام کو فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اپنے خطاب میں انہوں نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ سیاحت کا شعبہ ایک مکمل انڈسٹری ہے ، میں نے ہی 1989 بطور وزیر سیاحت اس کو انڈسٹری کا درجہ دیا اب بھی تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کریں گے اور کاروباری برادری کی مشکلات کو ختم کریں گے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او سینٹورس سردار یاسر الیاس خان نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی وہ شخص ہیں جنہوں نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی سپورٹ کی ملتان ایئرپورٹ ہو ، ملتان میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہو اس میں صدر مملکت کا بہت اہم کردار ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں آج ملک بھر سے کاروباری شخصیات موجود ہیں انہی کاروباری شخصیات نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے ،موو این پک سینٹورس پاکستان کا پہلا سکس سٹار ہوٹل ہے ،اس کا کریڈٹ سردار الیاس خان کو جاتا ہے،ہم اس کے بعد سینٹورس کی ایکسٹینشن کا منصوبہ شروع کریں گے ،ہم اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو یہاں لے کر آئیں گے،
صدر سینٹورس گروپ ڈاکٹر راشد الیاس کا کہنا تھا کہ نیت اچھی ہو اور ملک کی خدمت کا جذبہ ہو تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں سینٹورس بناتے وقت بھی اور اب بھی ہمیں کہا گیا کہ یہ منصوبہ مکمل کرنا ممکن نہیں ہوگا ، اللہ کے فضل سے ہم نے دونوں منصوبے مکمل کیے ، پاکستان کو اللہ تعالی نے ہر نعمت سے نوازا ہے مقامی اور بین ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کی مدد سے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی کہنا تھا کہ الیاس خان ملک کی
پڑھیں:
جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سنٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد نے ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا مقصد عالمی سٹرٹیجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطبہ دیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام صرف جوہری خطرات میں کمی کے لیے باہمی اقدامات اور وسیع تر جیوسٹرٹیجک تعمیر میں توازن قائم کرنے کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس فورم میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تخفیف اسلحہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیٹرنس سٹڈیز، آسٹریلیا، Ploughshare Foundation، کینیڈا، China Arms Control and Disarmament Association، پیکنگ یونیورسٹی چائنا، سینٹر فار پولر اینڈ اوشینک سٹڈیز چائنا، یورپین سینٹر برائے پولر اینڈ اوشینک سٹڈیز کے نمائدگان سمیت یورپی یونین کے لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی نمایاں یونیورسٹیوں، انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز آف روسی اکیڈمی آف سائنسز (IMEMO RAS)، سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی، روس، جنیوا سینٹر فار سکیورٹی پالیسی، سوئٹزرلینڈ، شمالی کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی امریکہ اور سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔