بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں شرکت کیلئے پیر کو امریکا پہنچے تھے۔واضح رہے نیشنل پریئر بریک فاسٹ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والا سالانہ پروگرام ہے، عام طور پر یہ فروری کی پہلی جمعرات کو رکھا جاتا ہے، اس تقریب کے بانی ابراہام ویرائیڈ تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی بلاول بھٹو
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ن لیگ کا وفد صدر مملکت آصف زرداری اور مجھ سے ملنے آیا،وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں لیگی وفد نے ملاقات کی،لیگی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے حمایت کی درخواست کی۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز شامل تھی، اس کے علاوہ ججز کے تبادلے اوراین ایف سی میں صوبوں کے حصے کے تحفظ کو ختم کرنے کی تجویز شامل ہیں۔
کراچی: سائٹ ٹاؤن میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آرٹیکل 243میں ترمیم، تعلیم اور آبادی منصوبہ بندی کے محکمے وفاق کے ماتحت لانے کی تجویز شامل تھی۔
ان کاکہناتھا کہ صدر مملکت کی دوحہ سے واپسی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاا جلاس ہوگا، اجلاس میں حتمی پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔
مزید :