عامر خان اب کس کی محبت میں گرفتار ہو گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارعامر خان اس وقت جہاں اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ‘لوویاپا’ کی تشہیر کر رہے ہیں وہیں ان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں بھی ایک نئی محبت کی کہانی شروع ہو گئی ہے۔
عامر خان جنہوں نے 2021 میں اپنی بیوی کرن راؤ سے طلاق کا اعلان کیا تھا، اب دوبارہ محبت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اور اس وقت کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ چند دن پہلے یہ بھی میڈیا میں رپورٹ ہوا تھا کہ انہوں نے اپنی نئی محبت کو اپنے خاندان سے ملوایا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ اس تعلق کے بارے میں کافی سنجیدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا جاں نشین کون ہوگا؟ امیشا پٹیل نے سب بتادیا
اداکار جو مارچ میں 60 سال کے ہونے والے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ بنگلور کی ایک خاتون کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے حال ہی میں رپورٹ کیا ہے کہ اس خاتون کا نام گوری ہے اور ان کا بالی ووڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اگرچہ عامر خان نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ محبت میں بہت جذباتی اور رومینٹک ہیں۔ اداکار نے اپنے بیٹے کی فلم ‘لوویاپا’ کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں کہا تھا، ’میں بہت رومینٹک آدمی ہوں، یہ سننے میں بہت مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن میری دونوں بیویوں سے پوچھ لیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میری تمام پسندیدہ فلمیں رومانیٹک ہیں۔ میں رومانیٹک فلموں میں کھو جاتا ہوں۔ میں سچے پیار پر پختہ یقین رکھنے والا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے میرا شو کاپی کیا، حنا بیات کا الزام
بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ہم زندگی میں آگے بڑھتے ہیں، محبت کو سمجھنے کا طریقہ بدلتا ہے۔ آپ سمجھتے ہیں، زندگی کو، لوگوں کو اور اپنے آپ کو۔
واضح رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی لیکن دونوں 2002 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں 2005 میں عامر خان نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی تاہم 2021 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید خان عامر خان فلم لوویاپا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلم لوویاپا بالی ووڈ
پڑھیں:
پاکستانی اداکاروں کا پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس
ہانیہ عامر، فرحان سعید اور دیگر پاکستانی اداکاروں و فنکاروں نے پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلگام میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے 26 سیاح جان سے گئے تھے۔
واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔
اسی طرح ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کہیں بھی ہونے والا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ ہے، میرا دل ان معصوم جانوں کے ساتھ ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئیں، درد، غم اور اُمید میں ہم ایک ہیں، انسانیت کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔
فرحان اور ہانیہ کے علاوہ ماورا حسین، انمول بلوچ، فواد خان، نادیہ افغان، دانش تیمور اور مدیحہ رضوی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مدیحہ رضوی نے اس حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔
Post Views: 5