فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے تجویز کردہ آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے پی ایف ایف کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے آئین پر نظر ثانی کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے حقیقی معنوں میں منصفانہ اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے گا اور اس طرح پی ایف ایف کو معمول پر لانے کے جاری عمل کے حصے کے طور پر فیفا کی ذمہ داریوں کو پورا کیا جا سکے گا۔
فیفا نے کہا ہے کہ یہ معطلی صرف اسی صورت اٹھائی جائے گی جب پی ایف ایف کی کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے تجویز کردہ آئین کی منظوری دے گی۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیفا کی جانب سے مقرر کردہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا تھا کہ پاکستان کو معطلی کا خطرہ ہے۔
اس معطلی سے پی ایف ایف کانگریس پر فیفا کے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے، گزشتہ ماہ ایک غیر معمولی اجلاس میں کانگریس نے ان ترامیم کو مسترد کر دیا تھا جن میں زیادہ تر صدر کی امیدواری پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
فیفا نے پی ایف ایف این سی کو انتخابات کرانے کے لیے 15 فروری تک کا وقت دیا تھا لیکن کانگریس کی جانب سے ترامیم کو مسترد کیے جانے کے بعد یہ عمل روک دیا گیا تھا۔
ہارون ملک نے کانگریس کے ارکان کو خط لکھ کر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ پی ایف ایف 2015 سے بحران اور تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور 2017 کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب پاکستان کو معطل کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔