Express News:
2025-09-18@12:07:01 GMT
سپر ہائی وے؛ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، خاتون جاں بحق، شوہر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
سپرہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ قرۃ العين کے نام سے کی گئی جب کہ متوفیہ کا شوہر 35 سالہ نعمان معمولی زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون نیو کراچی کی رہائشی تھی ۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے قریب موٹروےایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے اور موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکارہے ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 ملتان سے ترنڈہ محمد پناہ اور اُچ شریف تک کل سے بند ہے اور اب موٹروے ایم فائیوکھلنے کے فوری امکانات بھی نہیں ہیں۔