سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی افریقی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم آج صبح لاہور ایئر پورٹ پہنچی جسے سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا
قبل ازیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدھ کو آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن کا آغاز کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
Temba Bavuma-led South Africa team arrives in Lahore for the ODI tri-series ????????????#3Nations1Trophy pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 6, 2025
واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا۔
پاکستان 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈے نائٹ میچ کھیلے گا۔ سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 فروری wenews آمد پاکستان پہنچ گئی جنوبی افریقہ سہ ملکی سیریز کرکٹ ٹیم لاہور نیوزی لینڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پہنچ گئی جنوبی افریقہ سہ ملکی سیریز کرکٹ ٹیم لاہور نیوزی لینڈ سہ ملکی سیریز جنوبی افریقہ نیوزی لینڈ فروری کو کی ٹیم
پڑھیں:
جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ جنوبی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مقامات کی جانب نشانہ بنا سکیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ-تاس واٹر ایکارڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تازہ عسکری سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ صورتحال کے بگڑنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے دفاعی ادارے ہائی الرٹ پر چلے گئے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع اس جارحانہ فوجی نقل و حرکت کے مقاصد کا جائزہ لے رہے ہیں۔صورتحال کے مزید تفصیلات جلد پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :چین نے 10 جی براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرا کے ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا کردیا