پاکستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی ، مر ی ، گلیات میں مطلع ابراآلود رہےگا، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ برقرار ہے، ملک بھر میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد رہنے اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
دوران ڈرائیونگ ویڈیو بناتے ہوئے لڑکے نے 8سالہ بچے پر کار چڑھادی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ دنوں میں بھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادل شہر کے اوپر چھائے رہیں گے، جس کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش یا پھوار کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
موسم کی اس تبدیلی نے شہریوں کو گزشتہ 2 دنوں کی گرمی سے وقتی ریلیف دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح کراچی میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ درجہ حرارت میں مزید اضافے یا نمایاں کمی کا امکان نہیں ہے تاہم ہلکی بارش اور بادلوں کے سبب فضا خوشگوار بنی رہنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی صبح شہر قائد کا موسم اچانک تبدیل ہوا تھا جب مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی تھی، جس کے بعد شہریوں نے نسبتاً بہتر اور خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔