اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے کنسورشیم کی جانب سے کی گئی حصص کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کنسورشیم نے وفاقی حکومت کو 46 فیصد شیئر کی پیش کش کی تھی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی لیکن کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیش کش نہ کر سکا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسی بنا پر ایئرپورٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولی میں ترکیہ اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی تاہم پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیش کش ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت پیش کش

پڑھیں:

جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما  

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔  یاسمین راشد نے کہا جو خود آزاد نہ ہو ہمیں کیا آزادی دے گا۔ میں وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں، آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی حق و سچ پر کھڑے ہیں، ہم اس لڑائی میں ان کی شانہ بشانہ ہیں، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، اس اقدام سے نفرت مزید بڑھے گی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ نو مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔ جنہیں سزا ملی وہ بھی میری طرح بیگناہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی
  • وفاقی حکومت نے بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردی
  • ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ: دوستوں سے شراکت یا قانونی اصولوں کی خلاف ورزی؟
  • ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
  • نیپرا نے جو ریٹ کے الیکٹرک کیلئے منظور کیا ہے، وہ جائز نہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری کا اعتراف
  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بارے صوبائی اور وفاقی حکومت کے جرگے
  • الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے ای بائیک اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
  • غزہ میں قحط: اسرائیلی مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی
  • جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما