ریگولیٹری اصلاحات پرا سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹا ک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان ( ایم یو ایف اے پی )، ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں ( اے ایم سیز) اور پنشن فنڈ منیجرز کے سینئر عہدیداران کے ساتھ ایک جامع مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹٹیز ریگولیشنز 2008 میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیال کرنا تھا جس میں خاص طور پر ریٹیل سرمایہ کاروں کے لئے لاگت میں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین ایس ای سی پی نے کی۔ اس کے ساتھ سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویڑن کے کمشنر، نگران ڈویڑن کے کمشنر اور فنڈ مینجمنٹ، پنشن ڈویڑن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ایس ای سی پی نے اس سے قبل ایک مشاورتی دستاویز کے ذریعے عوامی آراء طلب کی تھیں جس کا مقصد اخراجات اور تقسیم کے نظام کو از سرِ نو ترتیب دے کر سرمایہ کاروں کی لاگت کو کم کرنا، بچت کے رجحان کو فروغ دینا، منافع کو بہتر بنانا اور کیپٹل مارکیٹس میں ریٹیل سرمایہ کاروں کی شمولیت کو بڑھانا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ای سی پی
پڑھیں:
ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں رواں سال کے دوران اربوں کی بچت ہوئی ، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں انہوں نے ریلوے کے مختلف امور پر بریفنگ لی، حکام نے بتایا کہ 8 ماہ کے دوران بجلی کی مد میں اربوں کی بچت کی گئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے 8 ماہ کے دوران میٹرائزیشن اور سولرائزیشن سے ریلوے میں بڑی بچت ہوئی، بجلی چوری کی مؤثر روک تھام سے پاکستان ریلوے کو شاندار کامیابی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے ڈویژن میں 416.6 ملین کی ریکارڈ بچت کی گئی ہے،لاہور ورکشاپ مغلپورہ میں 243 ملین کی بچت ممکن ہوئی،کوئٹہ ریلوے ڈویژن میں 38 ملین جب کہ راولپنڈی ریلوے ڈویژن میں 75 ملین کی بچت ہوئی۔
کراچی ریلوے ڈویژن میں 26 ملین اور سکھر ریلوے ڈویژن میں 60 ملین کی بچت ہوئی، ملتان میں 9.6 ملین، پشاور میں 6.46 ملین کی بچت کی گئی۔
اجلاس میں حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ بجلی چوری پر زیرو ٹالرنس ہوگی جو چوری کرے گا سیدھا جیل جائے گا، جدید اقدامات سے ریلوے کے اخراجات میں نمایاں کمی دیکھی گئی، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔