عمر ایوب و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی پھرمؤخر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہوسکے۔ ملزمان کے وکلا نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے مقدمات کی سماعت 14 فروری جبکہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمات کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے معاملے پر اپوزیشن جماعت نے آئندہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع اپوزیشن کے مطابق آئندہ ہفتے ریفرنس اور اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی جبکہ پٹیشن میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے ریفرنس سے متعلق پارٹی قیادت و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔