سردار عتیق احمد کا دورہ مظفرآباد، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور کشمیری قوم کے لازوال تاریخی، مذہبی، نظریاتی، جغرافیائی، ثقافتی اور سماجی رشتوں کی پہچان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ مظفرآباد، دورے کے دوران مصروف ترین دن گزارہ، ایم ایل اے ہاسٹل میں راجہ لیاقت خان، سینئر صحافی سید آفاق شاہ، شیخ مقصود، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، سلیم اعوان، سید احسن کاظمی، سکندر حبیب میر، منیب قریشی، نعیم عباسی، سردار جہانداد عباسی، جاوید احمد تنولی اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں سردار شاہ رخ ارباب عباسی کی طرف سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت دیگر پاکستانی قیادت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے تحریک آزادی کے بیس کیمپ مظفرآباد آ کر مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور کشمیری قوم کے لازوال تاریخی، مذہبی، نظریاتی، جغرافیائی، ثقافتی اور سماجی رشتوں کی پہچان ہے۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے جدوجہد آزادی اور تحریک تکمیل پاکستان میں مصروف کشمیری عوام سے یکجہتی کا عملی اظہار اور قومی دن کا انعقاد اہل کشمیر سے محبت، اخوت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ ساری کشمیری قوم پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دل کی عمیق گہرائیوں سے خیر مقدم کرتی ہے۔ کشمیری قوم کو اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر نہ صرف پاکستان و آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری جوش و جذبے کے ساتھ منا کر تاریخی و نظریاتی رشتوں کی تجدید کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم پہلے بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن اس دفعہ ہمیں اس لیے بھی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے جس کیلئے ہمیں عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت کو رکوانے کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر گزشتہ 30سال سے حالت جنگ میں ہے خاص کر 5 اگست 2019ء کو 370 اور 35A کو ختم کر کے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذموم کوشش کی جس پر پوری دنیا میں مقیم کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان اور کی طرف سے
پڑھیں:
جہلم میں کشمیری پناہ گزینوں کیلیے مختص پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کرپشن، تین افسران گرفتار
اسلام آباد:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جہلم میں کشمیری پناہ گزینوں کے لیے مختص پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل و رجسٹریوں میں ملوث وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا جبکہ محکمہ مال پنجاب کے ملوث افسران کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی انکوائری نمبر 111/23 کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کشمیری پناہ گزینوں کو راٹھیاں کالونی، جہلم میں وزارت برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور کی طرف سے الاٹمنٹ کی گئی تھی۔
مذکورہ الاٹمنٹ ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کے مطابق صرف کشمیری مہاجرین کے لیے تھیں۔ انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کی شقوں کے برعکس، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے ردوبدل کرکے راٹھیاں کالونی میں غیر مجاز افراد کو پلاٹوں سے متعلق رجسٹریاں/ ٹرانسفر ڈیڈز غیر قانونی طور پر کی گئیں۔
وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی تصدیق کے مطابق یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مذکورہ پلاٹوں کی منتقلی/رجسٹریشن کے لیے مجاز فورم وفاقی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔
اس کے علاوہ غیر جموں و کشمیر پناہ گزینوں کے حق میں سب رجسٹرار، دینہ، ضلع جہلم کے دفتر کے ذریعے غیر قانونی رجسٹریاں کی گئیں اور تمام کارروائی ٹرانسفر ڈیڈز کی غیر قانونی رجسٹریشن کے ذریعے کی گئی۔
انکوائری مکمل ہونے پر وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان افسران ناصر حیات اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر2 اور مقصود احمد اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر 3سمیت جہلم پنجاب کے اس وقت کے آفیسر ریونیو آفیسر و تحصیل دار ندیم برتھ ، اسوقت کے تحصیل دار شیخ جمیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا کہ گزشتہ روز ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے ڈیپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی سربراہی میں ٹیم نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے تین افسران ایڈمنسڑیٹیو آفیسر2 ناصر حیات، ایڈمنسڑیٹو آفیسر3 مقصود احمد اور اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر عبداللّٰہ خان کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی لیے چھاپے جاری ہیں۔