بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے، حبا بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حبا بخاری نے اچھے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ حبا بخاری نے امید ظاہر کی کہ ہماری انڈسٹری میں گزشتہ بیس سالوں میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آنی چاہیے۔انہوں کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فی الحال کسی پروجیکٹ میں نہیں آرہی ہیں لیکن بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے اوروہ اس کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اچھے اسکرپٹ پر کام ہونا چاہیے کیونکہ لوگوں کے پاس اچھے اسکرپٹ ہے لیکن ان پر کام نہیں ہورہا، ہمارے پروڈکشن ہائوس کوبھی اتنا باہمت ہونا چاہیے کہ وہ اسے قبول کرسکیں۔
امریکا میں لاپتہ طیارہ مل گیا،سوار تمام افراد ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔