حیدر آباد میں 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
حیدرآباد میں مقدمے کے تنازع پر 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم کر دیا گیا۔
صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حیدر آباد میں 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی حیدر آباد کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی حیدر آباد فخر لنجار کی چھٹیاں منظور کر لی گئی ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، دھرنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل ایک وکیل پر مقدمے کے اندراج کے خلاف حیدر آباد بائی پاس پر وکلاء نے دھرنا دے دیا تھا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی تھی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وکلاء کا دھرنا
پڑھیں:
حیدر آباد ، ایک روزہ ڈینگی علاج کیلیے مفت طبی کیمپ کا قیام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی یونین کونسل 32کے چیئرمین اظہر شیخ اور دیگر منتخب نمائندوں کی جانب سے بھائی خان چوک پر یوسی دفتر میں ڈینگی کے علاج کیلئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں کے ڈینگی کے مفت ٹیسٹ کئے گئے ، جبکہ ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر یوسی 32کے چیئرمین اظہر شیخ نے کہاکہ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، لوگ ڈینگی مرض میں مبتلا ہوکر علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کے باعث پہلے ہی شہری پریشان تھے اوپر سے ڈینگی کی وبا نے شہریوں کا ذہنی سکون برباد کردیا ہے ایسے میں ہم منتخب نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کو اس حوالے سے ریلیف فراہم کریں اور اسی سلسلے میں ہم نے اپنی یوسی کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا کہ سب سے پہلے ڈینگی کے بلڈٹیسٹ فری کریں ، سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے آکر ٹیسٹ کروائے ، پہلے ہم نے اپنی یوسی کی حد تک یہ ٹیسٹ رکھے تھے پھر صورتحال دیکھ کر اندازہ ہوا کہ لوگوں کے پاس ٹیسٹ کرانے کی بھی سکت نہیں ہے ہم نے پورے حیدرآباد کیلئے یہ ٹیسٹ فری کردیئے ہیں۔ ہم ڈینگی سے متاثر افراد کو ٹوکن دیتے ہیں جسے لے کر جاجیانی ہسپتال جاتے ہیں وہاں پر ٹیسٹ فری کیا جارہا ہے۔