ٹرائی نیشن سیریز:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ٹرائی سیریز کاپہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائیگا،گزشتہ روز جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل کل نیوزی لینڈ ٹیم نے لاہور میں پریکٹس بھی کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ، پہلی بار لاہور آئے ہیں ، لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہت خوبصورت لگاہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے افتتاحی کیلئے قومی ٹیم کی فائنل الیون میں بابر اعظم اور فخر زمان اننگز شروع کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد رضوان ،طیب طاہر ، سلمان آغا اور خوشدل شاہ ،شاہین آفریدی ، نسیم شاہ ، حارث رؤف ، ابرار احمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا: خواجہ آصف
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے۔