31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی بشریٰ بی بی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
بشریٰ بی بی نے عمران خان کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کر لی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، شوہر اور وکیل سے آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں شامل تفتیش ہونے اور وکیل سے بانی پی ٹی عدالت نے بی بی کی کے بعد
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دوران سماعت لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کروادی گئی۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے مزید مہلت کی استدعا کر دی۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے انکار کر دیا ہے، نہ تفتیش مکمل ہوئی نہ ٹیسٹ ہوئے، بانی پی ٹی آئی پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کروانے کےلیے مزید مہلت دی جائے، ہمیں تفتیش کےلیے فوٹو گرامیٹک اور پولی گراف ٹیسٹ کروانا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عدالت پولیس کو 26 دن کی مہلت دے چکی ہے، پولیس ٹیسٹ نہیں کر سکتی، مزید مہلت نہ دی جائے۔
عدالت نے کہا کہ عام ملزم کا ٹیسٹ ہوتا تو پولیس اس کو فرانزک لیبارٹری لے جاتی، عام ملزم ہوتا تو اب تک ٹیسٹ ہو چکا ہوتا، اس کیس میں ملزم اڈیالہ جیل میں ہے، پولیس کی حراست میں نہیں، ملزم انکار کرتا ہے، پولیس کچھ نہیں کر سکتی، معاملے کو دیکھتے ہیں کچھ دیر بعد درخواست پر فیصلہ کریں گے۔
Post Views: 4