ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ایرانی بحریہ کے امیر البحر شھرام ایرانی پاکستان پہنچ گئے، ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
ایڈمرل شھرام ایرانی آج علی الصبح کراچی پہنچے جہاں پاک بحریہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
شھرام ایرانی پاکستان میں منعقدہ ’امن 25‘ کثیر الجہتی مشقوں اور امن مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کی بین الاقوامی مشقیں
آئی ایس پی آر کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشق پاک نیوی کی میزبانی میں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔
’امن 2025‘ کے نام سے منعقد ہونے والی اس مشق کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہ خصوصی طور پر انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔
مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امن 25 ایرانی نیوی بحری مشقیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایرانی نیوی شھرام ایرانی بحریہ کے
پڑھیں:
کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔