کراچی لٹریچر فیسٹیول کا دوسرا روز، شیری رحمٰن کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
16ویں تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) کے دوسرے روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے تقریب سے خطاب کیا۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز ’دوستی اور سیاسی جدوجہد کے سفر‘ کے موضوع پر سیشن ہوا۔
مذکورہ مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہر وقت سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی تھیں۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کردیا گیاکراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف ) 2025ء کا افتتاح ہوگیا ہے۔ فیسٹیول میں ادبی مہارت، فکر انگیز مباحثے اور ثقافتی پروگرام ہوں گے۔
انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
لٹریچر فیسٹیول کے پہلے روز مختلف پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا، شام 7 بجے پاکستانی معیشت اور بزنس کلائمیٹ سے متعلق سیشن ہوا، مستقبل کی آوازوں کو فروغ دیتے ادبی ورثے سے متعلق پینل ڈسکشن بھی ہوا۔
کے ایل ایف کے پہلے روز 1940ء کی دہائی سے آج تک پاکستان کی فن و تعمیرات سے متعلق بھی ایک سیشن منعقد ہوا۔
آج 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گا جو اگلے 3 روز تک جاری رہے گا۔
3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول 9 فروری تک جاری رہے گا۔
اس دوران ادبی و ثقافتی میلے میں 70 سے زائد سیشنز انگریزی اردو اور سندھی زبان میں ہوں گے اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔
3 روزہ فیسٹیول میں 200 ملکی اور بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پہلگام حملہ، بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آزاد کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ آزادی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پہلے بھی کوشش کرتا رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے میرپور میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ پہلگام کی کارروائی بھارت کا اپنا منصوبہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے حق میں اور بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ دوسری جانب وادی لیپہ کے مین بازار لیپہ سے عدالت چوک تک شہریوں نے ریلی نکالی گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں بھی پاک فوج کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر، چناری اور چکوٹھی میں الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے شرکاء کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔