بھارتی ارب پتی شخصیت گوتم ایڈانی نے بیٹے کی شادی پر 10ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

احمد آباد (آئی پی ایس )بھارت کی ارب پتی شخصیت اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی ایک سادہ ہی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مشہور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی سادہ اور روایتی طرز پر مبنی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے مختلف سماجی کاموں کی حمایت کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڈانی کے صاحبزادے جیت اڈانی کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز دوپہر 2 بجے احمد آباد کے اڈانی ٹاون شپ شانتی گرام میں منعقد ہوئیں۔گوتم خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب ایک سادہ طرز کی رکھی گھی جس میں عام مذہبی رسومات کے بعد روایتی گجراتی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں سیاستدان، کاروباری رہنما، سفارت کار، سرکاری اہلکار، فلمی ستارے اور دیگر مشہور شخصیات موجود نہیں تھیں۔

گوتم اڈانی نے شادی کے موقع پر دس کروڑ(بھارتی روپے)عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جو مختلف سماجی فلاحی کاموں میں استعمال ہوں گئے۔ذرائع کے مطابق رقم کا بڑا حصہ تعلیم، صحت اور مہارت کی ترقی کے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں خرچ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ نے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات ایک فلاحی عہد سے کی ہے۔ جوڑے نے ہر سال 500 معذور خواتین کی شادی کیلئے 10لاکھ روپے فی دلہن عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی شادی

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف