پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔

حماد اظہر نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کے موقع پر لاہور میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار

احتجاجی ریلی پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے پی پی 161 میں نکالی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اور اس موقع پر مرکزی جلسہ عام خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کیا گیا۔

صوابی میں ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، شیر افضل مروت، محمود اچکزئی اور دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں اب گولیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر کی دھمکی

پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہاکہ 8 فروری 2024 کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم اس جعلی حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاجی ریلی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی حماد اظہر شرکت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احتجاجی ریلی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی شرکت وی نیوز احتجاجی ریلی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے

سابق گورنر پنجاب و ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر انتقال کرگئے۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

حماد اظہر کے والد ایم این اے میاں اظہر صاحب کا انتقال ہوگیا۔ pic.twitter.com/CWyYRMZEgF

— Husnain Rafique (@Husnainrafique_) July 22, 2025

میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں، جو کچھ عرصے سے علیل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سابق گورنر پنجاب علالت میاں اظہر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنماء حماد اظہر گھر پہنچ گئے
  • 9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر والد کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے 
  • حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئ
  • لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر گھر پہنچ گئے
  • حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے
  • تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
  • حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کر گئے
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
  • حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے