پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی سمیت 10 سے زائد کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مہربانو قریشی : فوٹو فائل
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ریلی نکالی گئی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مہر بانو قریشی سمیت 10 سے زائد کارکن گرفتار کرلیے گئے۔
مظفر آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے آزادی چوک میں احتجاج کی کوششں کی، 16 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا، متعدد فرار ہوگئے، پولیس نے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو ہاؤس اریسٹ کر دیا۔
وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چوری اور سینہ زوری والا معاملہ چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔