صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔صدر آصف علی زرداری پانچ روزہ دورے کے بعد کراچی پہنچے ہیں۔ دورہ چین کے دوران صدر مملکت نے میزبان ہم منصب صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں نوویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5