نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ بی جے پی نے 70 میں سے 47 نشستیں جیت کر دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی۔ الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا لگا جبکہ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.

42 فیصد رہا، جو 2020ء کے مقابلے میں کم تھا۔ بی جے پی کی اس جیت کو دہلی کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔دہلی کے ووٹروں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے جو صرف 23 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی، راہول گاندھی کی جماعت کانگریس ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔2015ء سے دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے بڑے چہرے بھی شکست کھا گئے۔ سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے الیکشن ہار گئے‘وہیں سابق نائب وزیراعلی منیش سسودیا کو بھی جنگ پورہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، عام آدمی پارٹی کے کئی دوسرے بڑے لیڈر بھی اپنی نشستیں ہار گئے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عام ا دمی پارٹی بی جے پی

پڑھیں:

کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

موصولہ ذرائع کے مطابق مالدیپ میں منعقدہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ابتدائی دونوں سیٹ جیت کر برتری ثابت کی پاکستان کی جیت کا سکور 26-9، 34-13 رہا۔

متعلقہ مضامین

  • ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
  • 63 سالہ خاتون نے آدھی عمر کے نوجوان سے شادی کرلی
  • گولڈ بلین کیا ہے اور اسکی حکمرانی کو کیا خطرہ درپیش ہے؟
  • پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی
  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
  • بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
  • سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں
  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ