راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: راولپنڈی سے 205 افغان شہریوں کو ملک بدر کرتے ہوئے دیگر مہاجرین کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
حکومت نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 205 افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افغانوں کی تفتیش کے لیے حج کمپلیکس میں خصوصی سہولت مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے غیر ملکی مشنز سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 تک اسلام آباد اور راولپنڈی سے افغان شہریوں کی افغانستان واپسی میں تعاون کریں۔
وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد
واضح رہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری پاکستان چلے آئے تھے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر کسی طور پر غافل نہیں، حکومت پہلے بھی قانونی و سفارتی مدد فراہم کرتی رہی ہے۔وزیراعظم نے فوزیہ صدیقی کو ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو فوزیہ صدیقی کیس پر خط بھی لکھ چکے ہیں،عافیہ صدیقی کیس پر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی،کمیٹی فورزیہ صدیقی سے رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کیلئے کام کرے گی۔
صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ اراکین کے ماضی سے متعلق حیران کن انکشافات
مزید :