پاکستان کرکٹ ٹیم آج کراچی روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سہ فریقی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کرے گی جہاں 12 فروری کو اس کا میچ جنوبی افریقا سے ہوگا۔
گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ٹرائی سیریز کا دوسرا میچ کل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پی سی بی کے گرین سگنل پر قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اب میچ ساڑے 8 بجے کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر کافی دیر ڈیڈلاک رہا جو بعدازاں ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمین رمیز راجا اور نجم سیٹھی کو بھی طلب کیا بعدازاں پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دیا جس پر دبئی کے ہوٹل میں موجود ٹیم میچ کھیلنے کےلیے اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔