بلے باز کے زور دار شارٹ سے بگلا جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سنڈنی ( نیوز ڈیسک ) سڈنی میں جاری بگ بیش لیگ میں بیٹر کے زور دار شارٹ سے بگلا ہلاک ہو گیا جس سے 1983 کےواقعہ کی یاد تازہ ہوگئی۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلتے ہوئے انگلش پلیئر جمیز وینس نےمیلبورن سٹارز کے تیز گیند باز جوئل پیرس کی گیند پر زور دار شارٹ کھیلا جو بگلے کو لگنے سے ہلاک ہو گیا،
سکیورٹی اہلکار بگلے کو اٹھا کر باہر لیکر گئے،ونس نے 44 گیندوں پر 53 رنز بنائے لیکن سکسرز کی شکست کو نہ روک سکے۔ بدقسمت واقعے نے 1983 میں میجر لیگ بیس بال کی یادیں تازہ کر دیں جب نیویارک یانکیز کے 31 سالہ آؤٹ فیلڈر ڈیو ون فیلڈ نے پانچویں اننگز کے وسط میں وارم اپ گیند پھینکی جس سے ایک سیگل ہلاک ہو گیا تھا ، ون فیلڈ کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور جانوروں کے ساتھ ظلم کا الزام لگایا گیا۔
من پسند ججز کی تعیناتیاں، کرپشن، ناقص گورننس کی چھان بین کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان روانہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت: ٹرک اور بس کے تصادم میں 21 مسافر ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-4
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا، بس کو ٹرک کی زوردار ٹکر سے 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آر ٹی سی بس کو پتھروں سے بھرے ہوئے ٹرک نے زوردار ٹکر ماری۔ تصادم کے بعد ٹرک کا بھاری کنکر بوجھ بس پر جا گرا، جس سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اْڑ گئے اور21 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔آر ٹی سی بس تاندور سے حیدرآباد جا رہی تھی جس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر طلبہ اور ملازمین شامل تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خوفناک حادثہ رونما ہواتھا، جس کے نتیجے میں 17 بچوں سے 71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی نذر ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کو آگ نے پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔