صدر مملکت آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے۔
صدر مملکت آصف زرداری پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے، اور آغا خان چہارم کے انتقال پر ان سے تعزیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد
دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچے تھے۔
چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی کی گلگت آمد، صحت و تعلیم کے شعبہ میں حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان
صدرمملکت کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری انتقال پرنس کریم آغا خان تعزیت صدر مملکت لزبن روانہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتقال تعزیت صدر مملکت لزبن روانہ وی نیوز صدر مملکت آصف علی زرداری انتقال پر کے انتقال
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔