جماعت اسلامی کا اہل غزہ کی مدد کیلئے رواں ماہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ اہل غزہ فلسطین کی مدد کے لیے 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر خارمہ امور آصف لقمان قاضی نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں انٹر نیشنل، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔
انہوں نے کہا انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے پہلے روز کے سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ایاز صادق کریں گے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد، حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا پرسنز، سینئر تجزیہ کار، اینکر پرسنز اظہار خیال کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ پہلے روز کانفرنس کا آخری بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانہ سے آئے ہوئے غیر ملکی مندو بین اظہار خیال کریں گے۔
جماعت اسلامی کے تحت انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے دوسرے روز بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، امریکا، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین اظہار خیال کریں گے۔
شیڈول کے مطابق انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سابق سینیٹررضا ربانی، سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری، سابق سینیٹر جاوید جبار اور ڈیجیٹل میڈیا کے سیشن سے شعیب ہاشمی اور دیگر خطاب کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹر نیشنل فلسطین کانفرنس جماعت اسلامی پاکستان سیشن کی صدارت بین الاقوامی
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔