پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئی، صوابی جلسے میں رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صوابی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ اسٹیج پر مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات واضح نظر آئے،شیر افضل مروت نے اسٹیج پر مخالف نعرے لگوائے تو سلمان اکرم راجہ نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ “کوئی بدتمیزی نہیں ہوگی”۔
دوسری جانب جلسے میں کارکنان کی کم حاضری پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ناراضی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “عمران خان نے ملاقات میں ناراضی والی کوئی بات نہیں کی، البتہ ان کے دل میں کیا ہے، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔”
تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد پارٹی کی قیادت کے لیے ان اختلافات کو ختم کرنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
بلو اسکائی کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مشابہت رکھنے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرنے کے بعد ’ڈس لائک‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
ڈس لائک فیچر صارفین کو اپنی فیڈ میں ایسے مواد کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جسے وہ دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے اور پلیٹ فارم کے الگورتھم کو صارفین کی ترجیحات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔’ڈس لائک‘ فیچر کے علاوہ، بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے سوشل نیبرہڈز، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کر رہا ہے۔
پلیٹ فارم اپنے ماڈل میں بھی بہتری لا رہا ہے تاکہ اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں نیچے دکھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو ایک محفوظ اور متوازن سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔