دھی رانی پروگرام، پنجاب میں 1500 اجتماعی شادیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پنجاب میں دھی رانی پروگرام کے تحت 1500 اجتماعی شادیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
صوبائی حکومت کو مزید 1500 شادیوں کےلیے درخواستیں موصول ہوگئیں، شادیوں کی تقریبات میں دولہا دلہن اور مہمانوں کےلیے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے ہوگا۔
دھی رانی پروگرام کے تحت دلہاد لہن کو بذریعہ اے ٹی ایم 1 لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معاشرے کے نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے، ہر ذمے داری اچھی طرح نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کے سر پر دَست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے، پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے درخواستیں آن لائن پورٹل پر جمع کروائی جا سکتی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دھی رانی پروگرام
پڑھیں:
تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے۔یہ اجلاس چینی کی قیمتوں کے تعین کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے نوٹیفائیڈ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو گرام کی تعمیل کے لیے بلایا گیا تھا۔وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں اس طرح کی ہیرا پھیری کو برداشت نہیں کرے گی جس سے عام شہری پر غیر منصفانہ بوجھ پڑے۔
اشتہار