صدر زرداری کی ترک صدر اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
صدر آصف علی زرداری کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
دونوں صدور نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
پرتگال جاتے ہوئے صدر زرداری نے ترکیہ میں مختصر قیام کیا، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فدان نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔
صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کےلیے لزبن روانہ ہوگئے۔
صدر آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لیے پرتگال کے دورے پر ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کی دورۂ لزبن کے دوران پرتگال کے صدر مارسلو ربیلو ڈی سوزا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا۔
پرنس شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انتقال پر
پڑھیں:
سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کو وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید: صدر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔