Al Qamar Online:
2025-11-04@04:49:26 GMT

یوم یکجہتی کشمیر: اوآئی سی میں تقریب اورتصویری نمائش

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

یوم یکجہتی کشمیر: اوآئی سی میں تقریب اورتصویری نمائش

جدہ (سید مسرت خلیل) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل مشن نے او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ’’خصوصی تقریب اور تصویری نمائش‘‘ کا انعقاد کیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایچ ای حسین ابراہیم طحہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر، سفیر یوسف الدوبی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، او آئی سی کے رکن ممالک کے مستقل نمائندے، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے افسران، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، دیگرسفارت کاروں اور جدہ میں سفارتی کور کے حکام، میڈیا کے نمائندوں، کشمیر کمیٹی کے ارکان و چیئرمین مسعود احمد پوری اور جدہ کے پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر نے اپنے افتتاحی خطاب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے کشمیری ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا جاسکے۔ فلسطین اور جموں و کشمیر کے حالات کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ جنگی جرائم اور مظالم کی بدترین شکلیں بھی فلسطینی اور کشمیری عوام کے حوصلے اور ہمت کو پست نہیں کر سکیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے دیرینہ اصولی موقف کو سراہا اور او آئی سی سے کشمیریوں کی آواز کو اجاگر کرنے کیلیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر کاز کیلیے او آئی سی کی دوٹوک اور واضح حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی اپنے مختلف میکانزم کے ذریعے بشمول او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر اور او آئی سی رابطہ گروپ۔ سفیر یوسف الدوبی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور او آئی سی کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرنے والی تصویری نمائش بھی دیکھی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اور او ا ئی سی سیکرٹری جنرل او ا ئی سی کے

پڑھیں:

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان