اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی مستقل اور آزمودہ حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرخارجہ نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خارجہ اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو
اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔