کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ جلسے، سیمینار، جرگے منعقد کرکے عوام میں شعور بیدار کرکے فارم 47 کے مسلط حکمرانوں کیخلاف تحریک کو مزید مضبوط اور فیصلہ کن بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے گزشتہ روز انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف بلوچستان میں احتجاج کرنے پر 700 رہنماؤں کے خلاف مقدمات اور درجنوں رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران غیر جمہوری، غیر آئینی اقدامات کرکے سیاسی جماعتوں کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ ہم آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور آئندہ سخت لائحہ عمل ترتیب دیکر احتجاج میں وسعت لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء کبیر أفغان، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 8 فروری کو جعلی اور فارم 47 کی نیلامی کے الیکشن کا انعقاد کیا اور اس کے ذریعے غیر جمہوری، غیر آئینی حکومتیں تشکیل دی گئی۔ جس کی وجہ سے آئین اور قانون کی پامالی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ جعلی الیکشن کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی کال پر 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا اور اس موقع پر صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کرکے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپہ مار کر ان کے عزیز و اقارب کو ہراساں کرکے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کی گئی اور درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لورالائی سے 25، پشین سے 50، کوئٹہ سے 250، زیارت سے 180، قلعہ سیف اللہ سے 150، ژوب سے 45 اور اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی گئیں، جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر جعلی حکومت کے خاتمے کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس حوالے سے بڑے بڑے جلسے، سیمینار، جرگے منعقد کرکے عوام میں شعور بیدار کرکے فارم 47 کے مسلط حکمرانوں کیخلاف تحریک کو مزید مضبوط اور فیصلہ کن بنایا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صدر کے گھر پر چھاپہ اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور گھر سے قیمتی سامان اور نقدی لے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ریاستی مشینری کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے گھر پر فائرنگ اور گاڑی کو بھی نذر آتش کیا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ چھاپوں کے دوران چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی۔ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم اپنے احتجاج کو وسعت دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مقید رکھ کر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کالا قانون لاگو کرکے عوام کی اظہار رائے کا بھی گلا گھونٹا جارہا ہے۔ جس کا مقصد پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پرقدغن لگانا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اور جمہوری لوگ ہیں۔ پرامن احتجاج کرتے ہیں، اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پرامن احتجاج کو وسعت دیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین انہوں نے کہا کہ ئین پاکستان کے رہنماؤں کے کے رہنماؤں مذمت کرتے کے خلاف فارم 47

پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آ باد:

عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جب کہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ، جس میں  فیصل جاوید خان، عامر کیانی، واثق قیوم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش  ہوئے، جہاں پی ٹی آئی وکلا نے عدالت سوے فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ہر جگہ یہ کہا جاتا ہے کہ مقدمات درج ہوگئے، ٹرائل نہیں ہورہا۔ یہ آپ لوگ ہی کہتے ہیں یا تو کہہ دیں کہ مقدمات کا ٹرائل نہ ہو۔

وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ بات ان کیسز کی نہیں ہے، یہ سیاسی کیسز کی بات ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ  کی بریت کی درخواستیں خارج ہوچکی ہیں، اب تو وہ چیلنج بھی ہوچکی ہیں۔

عدالت نے راجا راشد حفیظ کو ایک لاکھ روپے کا  مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ راشد حفیظ جب تک مچلکہ جمع نہیں کروائیں گے کورٹ روم نہیں چھوڑیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب  کرتے ہوئے سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔

کیس کے سلسلے میں  ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان ، زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے ۔ مقدمے کے ملزمان میں فیصل جاوید خان، واثق قیوم، عامر کیانی ودیگر نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔

 

26 نومبر احتجاج کے مقدمات؛ ضمانتوں میں توسیع

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے  کی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی ایم این ایز، ساجد خان، فضل محمد خان اور آصف خان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ  باقی ملزمان کی ضمانتیں 5 مئی کو فکس ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ میں نے یہ الگ رکھی تھی تاکہ ملزمان شامل تفتیش ہوجائیں۔ ان درخواستوں کو بھی باقی کا ساتھ اب رکھ لیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی ۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ طلعت رضوان سیال عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ وجدانی کی سعودی میں بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے، علامہ ظفر عباس شمسی
  • سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے، سعید غنی
  • سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے: سعید غنی
  • بھارت کا رویہ قابل مذمت، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف
  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • عوام اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریں، انجمن تاجران بلوچستان
  • حکومت مخالف احتجاج کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان، استعفوں پر غور
  • تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد