لبنان کیجانب سے سعودی عرب کے بارے میں نتین یاہو کے بیان کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نواف سلام نے صیہونی وزیراعظم کے اس بیان کو عرب ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے سختی کے ساتھ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے اس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ نواف سلام نے صیہونی وزیراعظم کے اس بیان کو عرب ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے بیروت میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے دوارن پاس ہونے والے اُس عرب امن منصوبے پر زور دیا جس کی رو سے مقبوضہ سرزمین پر فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست قائم کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے مصر کی جانب سے 27 فروری کو عرب سربراہان مملکت کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے مطالبے کی حمایت کی تا کہ فلسطین اور علاقائی ممالک کو نشانہ بنانے والے منصوبے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس فیصلہ کیا جا سکے۔ آخر میں لبنان کے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اجلاس کے ذریعے تمام عرب ممالک ایک پیج پر آئیں گے تا کہ اسرائیل کے قبضے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مںصوبے کو شکست دی جا سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں ہونے والے قتل پر قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی مذمت کرتا ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ متن کے مطابق اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہئے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔
قرار داد کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایسے واقعات صرف بلوچستان نہیں پورے ملک میں ہو رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان واقعے کی مذمت کی ہے۔