لاہور: شوبز انڈسٹری کے ستاروں کے اعزاز میں ’لیجنڈز ایوارڈ‘ کی رنگا رنگ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور: الحمرا آرٹس سنٹر میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام "لیجنڈز ایوارڈ" کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے درخشاں ستاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کلاسک گیتوں پر دلکش پرفارمنسز نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین نے فنکاروں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم، روبی انعم، شیبا بٹ اور سنگیتا بیگم شامل تھے، جنہیں انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کی منتظم اور معروف فلم ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے کہا کہ اس ایوارڈ شو کا مقصد ان فنکاروں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے، جنہوں نے اپنی زندگیاں شوبز کے لیے وقف کر دیں۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے اس ایونٹ کو ایک یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے ایوارڈ شوز منعقد کیے جائیں گے تاکہ فنکاروں کی محنت اور لگن کو سراہا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سٹیج فنکاروں‘ پروڈیوسرز کے مسائل حل کریں گے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے سٹیج فنکاروں اور پروڈیوسرز نے ملاقات کی جس میں فنکاروں اور پروڈیوسرز کو حائل مشکلات پر تبادل خیال کیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکاروں اور پروڈیوسرز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ فنکار تجاویز دیں ہم مل بیٹھ کر معاملات طے کریں گے۔