سپیشل برانچ کے کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والا سب انسپکٹر معطل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وقاص احمد:سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز کرکٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا جب کانسٹیبل عرفان اور سب انسپکٹر عدنان کے درمیان جھگڑا ہوا۔
لبرٹی پولیس ناکے پر کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے دوران سب انسپکٹر عدنان نے غصے میں آ کر کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارا۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ واقعے کی تفصیلات سامنے آئیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سب انسپکٹر عدنان
پڑھیں:
کراچی میں چوری اور چھننے والے موبائل کی خرید و فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
کراچی کے علاقے پریڈی پولیس نے چوری کے موبائل فونز اور پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ تھانہ پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت فیضان ولد طاہر علی کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مختلف ماڈلز کے آئی فون کے قیمتی پارٹس (اسکرینز، پینلز، بورڈز، وغیرہ) برآمد ہوئے۔
برآمد شدہ اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ پارٹس اور موبائل فونز کراچی کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں کے دوران چھینے گئے موبائل فونز سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس نےگرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 449/25 بجرم دفعات 411/412 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ پریڈی میں درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس سے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور نیٹ ورک کے بارے میں انکشافات متوقع ہیں۔