عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پر مظالم کا ڈوزئیر بھی آئی ایم ایف کو پیش کرینگے، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈر ان سے ملاقات بھی کریں گے۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف وفد کو اڑھائی سال میں ہونے والے مظالم کا ڈوزئیر بھی پیش کرے گی، ہم نے ڈوزیئر تیار کرلیا ہے جو آئی ایم ایف وفد کو دیں گے، یہ ڈوزیئر حقائق پر مبنی ہے، اڑھائی سال میں جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا وہ سب اس ڈوزیئر میں ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ ایس او پی کے تحت عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر اسالٹ ہے، کورٹ پیکنگ پر وکلاء تحریک ہے ساتھ کھڑے ہیں،
بانی نے کہا ججز کو امپورٹ کرکے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ لایا جارہا ہے، بانی نے کہا ہے پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے بانی کا موقف پی ٹی آئی کو عوام نے 8 فروری 2024 کو بھرپور سپورٹ کیا مگر قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن فراڈ کو پورا تحفظ فراہم کیا بانی نے ہدایات دی ہیں ججز کی اپوئنٹ منٹ پر وکلاء تحریک کا ساتھ دیں۔
فیصل چوہدری کے مطابق بانی عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے، بانی نے جو اوپن خطوط لکھے ہیں ان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، پاکستان میں رول آف لاء کو ختم کردیا گیا ہے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرنے کے بجائے ایجنسیوں کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگایا گیا ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ صوابی جلسے پر بانی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، بانی کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل نہیں دیا جارہا، ہم نے بانی کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرانے سے متعلق ایک درخواست بھی دائر کی ہے کل بانی کی گفتگو کو کچھ میڈیا چینلز نے آن ائیر کیا ہم چاہتے ہیں میڈیا جرات کا مظاہرہ کرے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کا نظام شفافیت پر چلتا ہے، انسانی حقوق کی 60ہزار پٹیشنز سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہیں، سپریم کورٹ کا آڈٹ جو ہوتا ہے اس کے لیے دو ہفتے رکھے گئے ہیں، سپریم اور ہائی کورٹ کو اپنی کتابیں کھولنی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کو سیل سے عدالت کے سوا کہیں نہیں لے جایا گیا، بنیادی اصول انصاف کی فراہمی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو 40سال بعد سپریم کورٹ نے ایڈمٹ کیا۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ بانی اور بشری بی بی کو اوپن کورٹ میں پیش کیا جائے، بانی کو اڈیالہ جیل رکھ کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے میڈیا اور وکلاء میں پک اینڈ چوز کرکے جیل ٹرائل کے بھیجا جاتا ہے ہمارا یہ حق ہے آپ ہمارا اوپن کورٹ میں ٹرائل کریں، بانی پی ٹی آئی نہ کل ڈاؤن تھے نہ آج ڈاؤن ہیں،جس طرح بنی گالا تھے اسی طرح کھڑے ہیں پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات معطل کیے ہیں مگر اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، ہم ان لوگوں کو چور کہتے ہیں جن پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں جنھوں نے آتے ہی این آر او لیا، مقصود چپڑاسی والا کیس بھی بند کر دیا گیا، دو بڑی جماعتوں کا اس کے سوا کوئی مطمع نظر نہیں، ہم گرینڈ اپوزیشن الائنس کی کوشش کر رہے ہیں۔
خط کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جواب تو آگیا جس پر ہم نے جواب الجواب بھی دیا شاید تیسرا بھی جائے اور چوتھا بھی آجائے،
بانی عمران دراصل عوام اور ان کے درمیان خلیج کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، یہ تلخ حقائق ہیں آج نہیں تو کل ان تلخ حقائق پر غور کرنا پڑے گا۔
شاہ محمود قریشی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود پر کون سا الزام ہے؟ وہ اپنی جرأت کی وجہ سے جیل کے اندر ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ کے پی واحد صوبہ سرپلس ہے جس کے ذمہ کوئی قرض نہیں، کے پی میں دہشت گردی مسئلہ ہے کے پی میں لوکل باڈیز کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف وفد انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیصل چوہدری سپریم کورٹ نے کہا ہے
پڑھیں:
ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔یہ بات ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی. نعیم حیدر پنجھوتہ اور عثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی ملاقات ہوئی ہے، میں نے کہا میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجھوتہ کو ملاقات کے لئے بلا لیں. بانی کی صحت اچھی ہے، انھیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو بھی روکا گیا ہے. لسٹ کے مطابق صرف 2 بندے جیل تک پہنچ سکے، باقیوں کو روک لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی. عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے. بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے. ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی، باہر ہونے والی مختلف پیش رفت پر بھی انھیں آگاہ کیا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ایک وقت میں 9، 9 وکلا بھی بانی سے ملے. ملاقات بانی کی فیملی کا آئینی حق ہے،کیوں اجازت نہیں دیتے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت جو پاکستان کو اکھٹا کر سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی رفقاء سے ملاقات نہ کروانے، تین ہفتے قبل بچوں سے ملاقات ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے بھی بات کی، عثمان گل نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28اپریل کو سماعت ہو گی۔مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرے. بانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے. لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں. متنازع معاملات گڑ بڑ ہوں گے۔افغانستان سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انھوں نے تین سال لگا دیئے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت کرکے انھیں اسمیں شامل کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فوج کے جوان شہید ہوئے، ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس وقت بھی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آرہی۔عمران خان نے کہا کہ زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی. انوسٹمنٹ تبھی آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔