لاہور: وکلا کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
علامتی فوٹو
لاہور میں وکلا کے مبینہ تشدد سے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں وکلا نے مبینہ طور پر اے ایس آئی پر تشدد کیا۔ اے ایس آئی شاہد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے گیا تھا، وکلا نے دھاوا بول دیا۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب: 5 پولیس ملازمین کے بچوں کی سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں کو پنجاب پولیس کاسلام ،آئی جیپولیس کے مطابق تشدد کے باعث اے ایس آئی شاہد کی حالت غیر ہو گئی، انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچ کر انہوں نے دم توڑ دیا۔
پولیس حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے ایس ا ئی
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا، حبس اور گرمی میں اضافہ
لاہور:لاہورصوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم کمزور پڑنے سے حبس اور گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سسٹم کے اثرات کم ہونے کے سبب بارشوں کی شدت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے اور حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج موسم عمومی طور پر خشک رہے گا اور بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین موسمیات نے حبس میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے 28 سے 31 جولائی تک مون سون کے پانچویں اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔
اس تناظر میں واسا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)، بلدیہ عظمیٰ لاہور اور محکمہ ہاؤسنگ نے بروقت انتظامات یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔
محکمہ موسمیات، پی ڈی ایم اے اور شہری ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔