کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ راستوں کی بندش کا پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹریفک پولیس نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو ہوں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
ٹریفک پلان کے تحت کارساز سے آنیوالےشہری نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے جبکہ کارساز سے آنیوالے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔پلان میں بتایا گیا ہے کہ ملینیم سے آنے والےنیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے جبکہ نیو ٹاؤن سےآنے والےبھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔
ٹریفک پلان کے تحت ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر جاسکے گا جبکہ پیپلز چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکے گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تانیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائرسڑک ہیوی ٹریفک کیلئےبند ہوگی تاہم گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کوچنگ سینٹر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
دہشت گردی سے مسلسل متاثر ہونے والے خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس افسران کی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا ۔
صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں دہشت گردی کا زیادہ خطرہ رکھنے والے اضلاع کے ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ بہتر انداز میں گشت اور فرائض انجام دے سکیں، اور کسی بھی ممکنہ حملے کا مؤثر جواب دے سکیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو جدید ترین ہتھیار، مواصلاتی نظام، اور تحفظاتی سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ وہ شدت پسندوں سے مؤثر طور پر نمٹ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صرف قوت نہیں، بلکہ خطے میں تعاون اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اسی لیے افغان حکومت سے بات چیت اور بارڈر مینجمنٹ میں ہم آہنگی ہماری اولین ترجیح ہے۔
پولیس کا مطالبہ، حکومت کا فوری عمل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ تھانے دہشت گردی کے نشانے پر رہے ہیں، جہاں گشت کے دوران پولیس افسران پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتِ حال کے پیش نظر، پولیس نے بلٹ پروف گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا تھا، جس پر حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکار گشت کے دوران خطرے میں ہوتے ہیں، ماضی میں کئی افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیاں نہ صرف ان کی جانوں کے تحفظ کا ذریعہ بنیں گی، بلکہ فوری ردِعمل میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
کرپشن پر زیرو ٹالرنس: چھ اہلکار معطل
جہاں ایک طرف حکومت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے، وہیں محکمے کے اندر صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزام میں چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس پیغام کا حصہ ہے کہ قانون کے محافظوں سے کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔