‘آپ لوگ میچ دیکھنے کیوں نہیں آتے؟’ بابر اعظم کا کراچی والوں سے شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ آنے کا شکوہ کردیا۔
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا
انہوں نے کہاکہ ٹیم کو شائقین کرکٹ کی سپورٹ چاہیے، لیکن کراچی والوں سے شکوہ ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں نہیں آتے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ لاہور کی طرح کراچی کا اسٹیڈیم بھی خوبصورت ہے، اب امید ہے کہ ہمارے نتائج بھی خوبصورت ہی ہوں گے۔
تقریب میں نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہاکہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئی ہے جس سے لگتا ہے کہ میچ دیکھنے بھی ضرور آئیں گے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہاکہ کراچی والوں کی جانب سے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا جاتا ہے، امید ہے کل بھی شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں آئیں گے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہی سپورٹ ہمیں چیمپیئنز ٹرافی میں چاہیے ہوگی۔ جبکہ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب اسٹیڈیم میں لوگ آتے ہیں تو ہم انہیں انجوائے کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
فخر زمان نے کہاکہ کراچی کے لوگوں کے حوالے سے مشہور ہے کہ اسٹیڈیم میں کم ہی آتے ہیں لیکن آج افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیڈیم افتتاح بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ شائقین کرکٹ شکوہ فینز کراچی محمد رضوان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم افتتاح پاکستان کرکٹ بورڈ شائقین کرکٹ شکوہ فینز کراچی محمد رضوان وی نیوز افتتاحی تقریب شائقین کرکٹ کراچی والوں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو جرات نہیں ہونی چاہئے، اسحاق ڈار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی کو جرات نہیں ہونی چاہئے،پاکستان بھارت کو بھرپور ردعمل دے گا، انڈیا نے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا،پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے، بھارت اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے، دنیا نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ جو بھارت کرے گا ویسا ہی جواب دیں گے۔بھارت نے ایکشن لیا تو ہماری مکمل تیاری ہے۔ بھارت کے اعلانات میں غیر سنجیدگی نظر آتی ہے۔ دہشت گردی واقعہ کا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اگر شواہد ہیں تو پیش کرے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے ہوں گے۔(جاری ہے)
بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابل مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داو¿ پر لگایا ہے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی طرف سے جلد بازی میں معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام بزدلانہ اور غیرقانونی ہے، ہر قطرے پر ہمارا حق ہے، قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری طاقت سے اس کا دفاع کریں گے۔وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔معاہدے میں عالمی ادارے بھی شامل ہیں، پاکستان کسی دباو میں نہیں آئے گا، کسی بھی جارحیت کا ماضی کی طرح موثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔