تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ لاہور سے بھی کئی پروازوں کی اڑان نہ ہو سکی، کراچی سے بھی اندرون و بیرون ملک جانی والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کراچی ایئرپورٹ سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، اسلام آباد جانے والی پرواز ای آر 502، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 145، ایمریٹس کی دبئی جانے والی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔
مسافروں نے ایئر لائنز سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن زیادہ تر پروازوں کے دوبارہ شیڈول کے حوالے سے کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئی، تکنیکی مسائل اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ایئرپورٹ حکام نے بعض پروازوں کو منسوخ کر دیا، جس کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی میں اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق اس غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی پروازوں کے بارے میں وقت پر معلومات حاصل کرنے کے لیے ایئر لائنز کے نمائندوں کے ساتھ رابطے کی کوشش کرتے رہے۔
ایئر لائنز نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کی اور انہیں متبادل پروازوں کی پیشکش کی، تاہم ایئرپورٹ حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان تمام پروازوں کے منسوخ ہونے کی وجہ تکنیکی خرابی اور آپریشنل مسائل ہیں جو جلد حل کر لیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور آپریشنل جانے والی کراچی سے کی وجہ
پڑھیں:
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔