حیدرآباد: پیپلزلیبر بیورو کے سینئر نائب صدر لعل بخش کی وفات پر سینیٹر مولا بخش چانڈیو ودیگر فاتحہ خوانی کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

صبا فیصل کا نام لیے بغیر سینئر اداکاراؤں پر تنقید

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بغیر نام لیے معروف شخصیات نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے سب کو بولنے کی آزادی دے دی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز یا مذاق بنایا جائے صبا فیصل نے بعض شخصیات کی فنی اہلیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کا خوبصورت ہونا، میزبانی کرنا یا ہدایتکاری کا تجربہ ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ اداکاری پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کبھی کبھار کسی شو میں آکر چند مثبت جملے ضرور بولتے ہیں، مگر عمومی رویہ تنقیدی ہوتا ہے جو فنکاروں کی محنت کی توہین ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی فنکار کی ظاہری شخصیت، لباس اور میک اپ بھی کردار کے اظہار کا حصہ ہوتے ہیں، اور ان بنیادوں پر کی جانے والی تنقید غیر منصفانہ ہے۔ صبا فیصل نے شوبز انڈسٹری سے اپیل کی کہ ذاتیات سے گریز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہا جائے اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے

متعلقہ مضامین

  • پشاور، ہزار خوانی میں ندی سے بچی کی لاش ملی ہے، پولیس
  • شاداب خان کی ’کندھے‘ کی سرجری ،کرکٹر اب کہاں اورکس حال میں ہیں؟
  • پاکستان کو چین سے ہماری براہ راست معلومات مل رہی تھیں، بھارتی نائب آرمی چیف
  • جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے تحت تربیت گاہ کارکنان کل ہوگی
  • بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف
  • صبا فیصل کا نام لیے بغیر سینئر اداکاراؤں پر تنقید
  • ہماری کوشش مقامی تاجروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے،ادریس چوہان
  • بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں: علیمہ خان
  • میئر حیدرآباد کا بارشوں کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ اجلاس
  • ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار اہم ہے، گورنر پنجاب