میرپورماتھیلو،بااثروڈیرے کی سومرا برادری پر اسلحے کے ساتھ دھاوا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) میرپور ماتھیلو میں بااثر وڈیرہ آپے سے نکل گیا ، دن دہاڑے عدالت کے سامنے مدعی فریق سومرا برادری پر ہتھیاروں کے ساتھ دہاوا بول دیا دو افراد شدید زخمی ، ایڈیشنل سیشن جج کا نوٹس بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم مقدمہ درج اے ٹی سی کے قلم شامل ، سومرا برادری کا ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس کے باہر احتجاج ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں گزشتہ روز دن دہاڑے عدالت کے باہر صوبائی وزیر محمد بخش خان مہر کے ماموں وڈیرہ اسلام خان مہر و ساتھیوں نے مدعی فریق سومرا برادری کے افراد پر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد الطاف سومرو اور محمد بخش سومرو شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد مدعی فریق زخمیوں کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کے جج نے عبدالشکور کلہوڑو نے ایس ایس پی گھوٹکی کو طلب کر لیا تو ایس ایس پی گھوٹکی سیاست دانوں کے دباؤ کے باعث خود پیش نہیں ہوئے اے ایس پی میرپور ماتھیلو محمد علی اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے اے ایس پی کو فوری طور پر بااثر وڈیرے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کے نوٹس کے بعد بااثر وڈیرے اسلام خان مہر اور ساتھیوں چیئرمین مزاری راہب بگھیو ، مقصود مہر سمیت نو شناخت شدہ اور پندرہ نامعلوم افراد پر میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں اے ٹی سی کے قلم شامل ہیں ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ وڈیرے پر حملے کا مقدمہ درج کرایا تھا آج عدالت پیشی پر آئے تو بااثر وڈیرے نے غصے میں آکر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کر دیا جو ظلم ہے۔ دوسری جانب سومرا برادری کے افراد نے واقعے کے خلاف ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس کے باہر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دے کر ایس ایس پی گھوٹکی کی نااہلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خلیل احمد سومرو و دیگر کا کہنا تھا کہ کہ ظلم کی حد ایک ماہ کے دوران تیسری بار وڈیرے نے عدالت کے باہر دن دہاڑے حملہ کر دیا ہے لیکن ایس ایس پی گھوٹکی،ای ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ میرپورماتھیلو عبدالرزاق انصاری خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میرپور ماتھیلو گرفتار کر عدالت کے کے ساتھ کے باہر
پڑھیں:
راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21 جولائی کو درج کروایا تھا۔