انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہے۔
پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان دیرینہ تعاون 1957 میں شروع ہوا ہے۔ پاکستان IAEA کے تکنیکی تعاون پروگرام کے تحت سب سے بڑے وصول کنندگان میں سے ایک ہے۔ پاکستان ایٹمی توانائی، صحت، آبی وسائل کے انتظام، خوراک اور زراعت کا احاطہ کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رافیل ماریانو گروسی کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
پڑھیں:
عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہورہا ہے ایک اور عالمی ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا ہے، جو معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔
اس سے پہلے فیچ ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی فارن ریزروز میں اضافے اور بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری کو بھی مالی استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ریونیو میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی جیسے اقدامات نے مالی استحکام کو فروغ دیا ہے۔
عالمی اداروں کا خیال ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے سپورٹ ملتی رہے گی، جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔
Post Views: 6