کشمیر: بم دھماکے میں کپتان سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں منگل کی شام کو لائن آف کنٹرول کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکے میں بھارتی فوج کے ایک کیپٹن سمیت دو فوجی اہلکار گشت کے دوران ہلاک، جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
بھارتی فوج نے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں عسکریت پسندوں نے مشتبہ طور پر ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، جس کی زد میں آ کر دو فوجی اس وقت ہلاک ہوئے، جب وہ لائن آف کنٹرول کے پاس معمول کی گشت پر تھے۔
بھارت: کشمیری رکن پارلیمان انجینیئر رشید جیل میں بھوک ہڑتال پر
اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں فوج کے ایک کپتان سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم ان میں سے دو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "وائٹ نائٹ کور دو بہادر سپاہیوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
"بھارتی فوج نے مزید کہا کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں تلاشی کی "کارروائیاں جاری ہیں۔"
بھارتی بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان
ادھم پور میں بھارتی فوج کی شمالی کمان نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن کرم جیت سنگھ بخشی اور نائیک مکیش کے طور پر کی ہے۔ کمان نے اپنے ایک بیان میں کہا، "دکھ کی اس گھڑی میں دھروا کمان سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
"جموں کشمیر کے میں بھارت کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی دونوں فوجی جوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا، "میں اپنی فوج کے بہادروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔"
واضح رہے کہ اس واقعے سے محض ایک دن قبل یعنی منگل کے روز جموں کے راجوری ضلع میں ایل او سی کے پاس گولی لگنے سے ایک بھارتی فوجی شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔
پاکستان اپنے زیر انتظام کشمیر کو علاقہ غیر سمجھتا ہے، بھارتی وزیر دفاع
فوج کے ایک بیان کے مطابق متاثرہ فوجی نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں ایک چوکی پر مامور تھا، تبھی اسے ایک گولی لگی۔ حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر فوجی ہسپتال لے جایا گیا، جس کے سبب اس کی جان بچ گئی ہے۔
بھارت کا کشمیر سے لداخ تک سُرنگیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
اس سے پہلے آٹھ فروری کے روز بھی بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ کیری سیکٹر میں ایل او سی کے پار ایک جنگل سے فوجی گشت پر فائرنگ کی گئی تھی۔ بھارتی فوج کے مطابق اس کے رد عمل میں جوابی فائرنگ کی اور اس کے بعد سے ایل او سی پر سخت نظر رکھنے کے ساتھ ہی گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی فوج میں بھارت فوج کے کے میں
پڑھیں:
روس: متعدد بچوں سمیت تقریباً 50 افراد کو لے جانے والے مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔
اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔
علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ طیارے میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ بچے شامل تھے، جبکہ عملے کے چھ افراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’طیارے کی تلاش کے لیے تمام ضروری وسائل اور امدادی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔‘
دوسری جانب ایمرجنسی وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے۔
Post Views: 4